بورڈ کی طرف سے ہر ہفتہ جاری کیا جائے گا خطبہ جمعہ: سوشل میڈیا ڈیسک آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے ایک نئے سلسلے کا آغاز۔ سپریم کورٹ

بورڈ کی طرف سے ہر ہفتہ جاری کیا جائے گا خطبہ جمعہ: سوشل میڈیا ڈیسک آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے ایک نئے سلسلے کا آغاز۔ سپریم کورٹ

سوشل میڈیا ڈیسک کے کاموں میں توسیع کرتے ہوئے اور خطبات جمعہ کو منظم کرنے کے سلسلے میں مسلم پرسنل لا بورڈ کے سوشل میڈیا ڈیسک کی طرف سے خطبات جمعہ کی ترسیل کا سلسلہ شروع کیا جارہا ہے، ہر ہفتے بدھ کے دن یہ خطبہ بھیجا جائے گا تاکہ ائمہ کرام اس کا مطالعہ کرکے یا اس کی روشنی میں تقریر فرمائیں یا اسی خطبہ کو جمعہ کی نماز سے پہلے پڑھ کر سنا دیا جائے۔ اس سلسلے میں مختلف تنظیموں، اداروں، کلبوں اور دینی جماعتوں سے گزارش ہے کہ مسلم پرسنل لا بورڈ کے اس اہم کام میں ہاتھ بٹائیں اور خطبات جمعہ کی زیادہ سے زیادہ ترسیل میں مدد کریں اور ائمہ کرام کے نمبر حاصل کرکے نیچے دئیے گئے نمبر پر بھیجیں۔ اسی طرح ہر شہر میں کوئی انجمن یا کوئی ادارہ اس بات کی ذمہ داری قبول کرے کے وہ خطبہ جمعہ کی پرنٹ نکلوا کر ہر مسجد کے امام تک اس کو پہنچانے کی کوشش کرے یہ سلسلہ اگر پابندی اور اہتمام سے جاری رکھا گیا تو اس کے بہت بہتر نتائج سامنے آئیں گے ان شاء اللہ۔ امید ہے کہ آپ اس اہم کام میں دلچسپی لے کر اپنے دینی جذبہ کے بیدار ہونے کا ثبوت دیں گے۔

ائمہ کرام کے نمبرات اس نمبر ارسال کریں۔

نوٹ:

۱_ جو تنظمیں اور ادارے اپنی جانب سے ان خطبات کی ترسیل میں بورڈ کا تعاون کرنا چاہتے ہوں وہ اپنی تنظیم یا ادارے کا نام ذیل میں درج نمبر پر ارسال کریں۔
۲_ جو احباب براہ راست خطبہ حاصل کرنے کے خواہشمند ہوں وہ بھی اپنا وہاٹس ایپ نمبر درج ذیل نمبر پر بھیجیں۔
+919834397200
منجانب: سوشل میڈیا ڈسک آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ


ری پبلک ٹی وی نیوز چینل نے ٹویٹر پر غیر مشروط معافی مانگی ں۔ سپریم کورٹ

مورخہ تین مارچ بروز اتوار کو آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ کے معزز جنرل سکریٹری حضرت مولانا محمد ولی رحمانی صاحب نے ری پبلک ٹی وی چینل کی مزموم حرکت پر بیان جاری کیا تھاجسے بورڈ آفیشیل ٹویٹر ہینڈل سے جاری کیا گیا جس کو ٹیگ کرتے ہوئے ری پبلک ٹی وی نے مولانا جلال الدین عمری اور آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ دونوں سے معافی مانگی ہے٬اس سلسلے میں بورڈ کا یہ مطالبہ بھی ہے کہ ری پبلک نیوز چینل اپنی معذرت کو براڈ کاسٹ بھی کرے۔ ہمارا یہ احساس ہے کہ تحریری طورپرمعافی مانگنا کافی نہیں ہےبلکہ ری پبلک ٹی وی کو براڈ کاسٹ کرکے معافی مانگی چاھیئے ۔

سوشل میڈیا ڈیسک آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈے گا۔

Back to top button