سال گزشتہ آئیے مسلم پرسنل لاسیکھیں کے عنوان سے مسلم پرسنل لا پرمحاضرات دینےکاسلسلہ شروع کیاگیاتھا، جو الحمدللہ کامیاب رہا، مختلف عناوین پرتقریباسولہ محاضرات دئے گئے، اب اس سلسلہ کادوسرادور مارچ کے مہینے سے شروع ہونے والاہے، یہ اطلاع جناب مولانامفتی محمدفیاض عالم قاسمی قاضی شریعت دارالقضاء آل انڈیامسلم پرسنل لابورڈنے دی، انھوں نے مزیدبتایاکہ اب یہ پروگرام ہراتوارکوبعد نمازعشاء کیڈی مسجدناگپاڑہ ممبئی میں ہواکرےگا۔سلسلہ وارمحاضرات دینے کے مقصد کی وضاحت کرتے ہوئے قاضی موصوف نےکہا کہ مسلم پرسنل لاکی اہمیت روز بروزبڑھتی جارہی ہےاو رعوام کوان مسائل سے واقف ہونانہایت ہی ضروری ہے، کیوں کہ ہماری ادنیٰ سے غلطی کی وج


ہ سےبڑے مسائل پیداہوجاتے ہیں،اورشریعت میں مداخلت کی کوششیں ہونے لگتی ہیں،اس لیے ہم نےعلماء کرام اور آل انڈیامسلم پرسنل لابورڈ کےاراکین بالخصوص سکریٹری بورڈ حضرت مولاناخالد سیف اللہ رحمانی صاحب سے مشورہ کرکے ان کی رہنمائی میں سلسلہ وارمحاضرہ دینے کانظام بنایاہے۔جس میں مسلم پرسن ل لاسے متعلق سبھی مسائل پر محاضرے دئیے جائیں گے، انھوں نے مزید کہاکہ ممبئی کے اصحابِ افتاء وقضاء اوروکیلوں کی خدمات حاصل کی جائیں گی،بعد محاضرہ سوال وجواب کاموقعہ بھی دیاجائے گا،انھوں نے عوام سے شرکت کرنے کی اپیل بھی کی۔متمنی حضرات اس نمبر سے رابطہ کرکےاپنے ناموں کا رجسٹریشن کراسکتے ہیں.
7201635993 / 8080697348

Back to top button